اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال كا کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں كو سہولیات کے حوالے سے ڈیلرز کے ساتھ اجلاس

جمعہ 23 مئی 2025 18:48

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں كو سہولیات کے حوالے سے ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ انعقاد کیا ہے۔میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ کسان کارڈ فیز 2 شروع ہو چکا ہے، فارمرز کو فیز 2 کے پیسے ملنا شروع ہو گئے ہیں، اس کے علاہ گندم کی سبسڈی کے پیسوں کا میسج بھی فارمرز کو آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی سبسڈی کے پیسے اے ٹی ایم سے بھی نکلوائے جا سکتے ہیں اور ڈیلر کے پاس خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح کارڈ استعمال ہونا شروع ہو گیا ہے، تمام ڈیلرز ہمارے سٹاف کو روزانہ شام کو رپورٹ شیئرکریں گے، کوئی بھی ڈیلر کسانوں سے اضافی فیس وصول نہیں کرے گا،نوٹیفائی ریٹ کے مطابق کھاد وغیرہ فروخت کی جائے گیاور ڈیلر کھاد موجود ہونے کی صورت میں کسانوں کو انکار نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیل کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں، فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کے تحت تمام خریداری کا ریکارڈ، سٹاک رجسٹر، کیش میمو کا ریکارڈ رکھنا دوکاندار کی ذمہ داری ہے، ریٹ لسٹ دوکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :