بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود، پرویز الٰہی اور اعجاز چوہدری سے ملاقاتیں،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 23 مئی 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی ،سینیٹراعجازچوہدری اورچوہدری پرویزالٰہی سے سے ملاقاتیں کیںجن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کیلئے لاہور پہنچے جہاں انہوںنے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کیلئے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔