واٹر سپلائی اسکیم چورلکی کے سولرائزیشن اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل

ہفتہ 24 مئی 2025 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) تحصیل میئر گمبٹ ساجد اقبال کی زیر نگرانی عرصہ دراز سے بند واٹر سپلائی اسکیم چورلکی کے سولرائزیشن اور پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہے جس سے اہلیان علاقہ کے پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون تعلیم، صحت، مواصلات وتعمیرات، آبنوشی اور آبپاشی جیسے اہم شعبوں میں زیرتکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں تاکہ سرکاری وسائل کے صحیح استعمال سے عوام مستفید ہو سکیں۔ عمائدین علاقہ نے صوبائی وزیر آفتاب عالم ایڈوکیٹ، شہریار آفریدی اور تحصیل میئر گمبٹ ساجد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں طویل عرصہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ تھا جو حل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :