کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا جواب دینے کو تیار ہیں، پاسداران انقلاب

ہفتہ 24 مئی 2025 16:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کسی بھی دشمنانہ اقدام کے جواب کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انگلی بندوق کے لبلبیٹریگر پر ہے اور کسی بھی دشمن کے جارحانہ اقدام کے جواب میں فیصلہ کن رد عمل دینے کے لیے تیار ہیں، ایسا رد عمل جو تصور سے بھی بڑھ کر ہو۔ یہ بات ایرانی مقامی میڈیا نے بتائی۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ یہ جواب صرف خیالی حملہ آوروں کو شدید پشیمان نہیں کرے گا، بلکہ اس سے تزویراتی طاقت کا توازن حق کے محاذ کی طرف اور صہیونی ایجنٹ کے خلاف بدل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :