Live Updates

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ عید الاضحیٰ پر ضلع کو زیروویسٹ رکھنے کے لئے پرعزم ہے،۔ڈپٹی کمشنر

اتوار 25 مئی 2025 16:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ چنیوٹ عید الاضحیٰ پر ضلع کو زیروویسٹ رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سے عید الاضحی صفائی پلان پر بریفنگ لی۔ڈسٹرکٹ مینجر برہان حنیف نے عید صفائی پلان کے تحت دستیاب وسائل سے آگاہ کیا اورکرایہ پر لی جانے والی مشینری کی تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لاکر ضلع کو صفائی کے لحاظ سیمثالی بنانا ہے۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم کو ویسٹ جمع کرنے کے لئے بیگز کی دستیابی،عوامی آگاہی کے لئے موثر اقدامات کی تاکیدکی۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے عارضی سیل پوائنٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک کی بہتر انجام دہی کی ہدایت کی۔انہوں نے ضلع کے سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے ہر ممکن سہولیات کا حکم دیا۔\378
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :