اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا بابو سر ٹاپ سے ناران تک تجاوزات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، متعدد افراد کو نوٹس جاری

اتوار 25 مئی 2025 18:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فراز قریشی نے بابو سر ٹاپ سے ناران تک دریائے کنہار کے کنارے قائم تجاوزات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ کے مطابق دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کے ہمراہ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، محکمہ آبپاشی، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بالاکوٹ کے نمائندے اور ریونیو سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی پر متعدد افراد کو نوٹس اور سخت وارننگ جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔