اسرائیل نے نیتن یاہو کے مخالفین پر تنقید کرنے والے اپنے سفیر کو واشنگٹن سے واپس بلا لیا

پیر 26 مئی 2025 15:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیاہے کہ اس نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کیے گئے ریمارکس پر بات کرنے کے لیے حکومتی تادیبی بورڈ کے حکم پر واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سفیر یہیل لیٹر دائیں بازو کے امریکی آن لائن پلیٹ فارمپر ایک ریڈیو شو میں نمودار ہوئے۔

(جاری ہے)

شو کے دوران انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی رہنما کے خلافخونی بہتان" کی ہدایت کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایڈن بار ٹال واشنگٹن میں سفیر ڈاکٹر یہیل لیٹر کو ایک میڈیا انٹرویو کے دوران کیے گئے ریمارکس کے بارے میں سماعت کے لیے طلب کریں گے۔