حج 2025،2500پاکستانی عازمین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا

پیر 26 مئی 2025 15:05

حج 2025،2500پاکستانی عازمین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)مکہ مکرمہ میں گمشدہ و بازیابی سیل نے 9 مئی کو اپنے قیام سے لے کر اب تک عازمین حج کے گمشدہ سامان اور ذاتی اشیا سے متعلق 2,539 سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے انچارج لوسٹ اینڈ فانڈ سیل عدنان وزیر نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کرام کی جانب سے سامان وغیرہ کے گم ہونے کی کل 2611 شکایات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف 72 شکایات حل طلب ہیں جن میں سے 31 کا تعلق سامان اور دیگر ذاتی اشیا کے علاوہ 10 وہیل چیئرز سے ہے۔

متعلقہ عنوان :