سعودی نائب وزیرخارجہ سے ریاض میں یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اہم سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 26 مئی 2025 15:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اولوف سکوگ نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اہم سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا الجدیع اور ریاض میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرنو بھی موجود تھے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔