ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر سمیت کئی دیگر اہلکاروں پرکیس کردیا

نیویارک میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گھنائونے جرائم کی اجازت دیتا ہے،بیان

جمعہ 25 جولائی 2025 15:20

ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر سمیت کئی دیگر اہلکاروں پرکیس کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر ایریک ایڈمز سمیت کئی دیگر اہلکاروں پر کیس کردیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے دعوی کیا کہ نیویارک میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گھنانے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اٹارنی جنرل پام بوندی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی تاکہ وہ شہریوں کے خلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نیویارک شہری انتظامیہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو وفاق یہ اقدام کرے گا۔معاون اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :