امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ بھی مستعفی

جمعہ 25 جولائی 2025 12:51

امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی ایسٹرانومر کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے چند دن قبل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔یاد رہے کہ اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کو بوسٹن میں کولڈ پلے کانسرٹ کے دوران ایک دوسرے کے قریب اور بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔