تین روزہ عرب میڈیا سمٹ 2025 دبئی میں شروع ہو گئی

پیر 26 مئی 2025 15:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) دبئی میں عرب میڈیا کانفرنس شروع ہو گئی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق عرب میڈیا سمٹ 2025 پیر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہوگئی، جس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک سے تقریباً 8,000 میڈیا پیشہ ور افراد شریک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سمٹ کا آغاز یوتھ میڈیا فورم کے ابتدائی اجلاسوں سے ہوا،یہ اجلاس 28 مئی تک جاری رہے گا اور اس میں وزراء، ممتاز شخصیات، اداروں کے سربراہان، مدیرانِ اعلیٰ، مواد تخلیق کرنے والے، سوشل میڈیا اثرورسوخ رکھنے والے افراد، میڈیا ٹیکنالوجی ماہرین، اور ماہرینِ تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔

سمٹ کا بنیادی مقصد خطے میں میڈیا کی ترقی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔تین روزہ سمٹ کے دوران 175 سے زائد مرکزی سیشنز اور 35 ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن کی میزبانی دنیا کے معروف میڈیا ادارے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کر رہے ہیں۔اجلاس میں 300 سے زائد مقررین شرکت کر رہے ہیں، جن کا تعلق خطے اور دنیا بھر سے ہے، جبکہ 26 ممالک سے مہمان اور شرکاء اس بڑے میڈیا اجتماع کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔