گورنرخیبرپختونخوا کا قائمقام گورنربلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات

پیر 26 مئی 2025 22:16

گورنرخیبرپختونخوا کا قائمقام گورنربلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے دوران قائمقام گورنربلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے گورنرہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اوردونوں صوبوں میںامن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنرنے خضدار میں اے پی ایس سکول بس پردہشت گردحملہ پرافسوس کااظہارکیا اور شہداء کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔