گوارے کو پھلی دار فصل ہونے کے باعث زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی،ماہرین جامعہ زرعیہ

منگل 27 مئی 2025 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) گوارے کو پھلی دار فصل ہونے کے باعث زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم جون جولائی میں بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور پھول بنتے وقت آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین جامعہ زرعیہ نے بتایا کہ چارے کیلئے گوارے کی فصل جون جولائی میں کسی بھی وقت کاشت کی جاسکتی ہے البتہ بیج والی فصل کا موزوں وقت کاشت جولائی کامہینہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ اس کی منظور شدہ اقسام بی آر 90 اور بی آر 99 پانی کی کمی کو کافی دیر تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار چارے کی فصل کیلئے 20 سے25کلوگرام اور بیج والی فصل کیلئے 12سے15 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :