
کپاس کی کاشت سے چنائی کے مرحلہ تک کاشتکار محتاط رہیں، محکمہ زراعت
منگل 27 مئی 2025 16:51
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ اس بیماری کا حملہ فصل کے آغاز میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے نوخیز پودے مرجھاجاتے ہیں کیونکہ اس بیماری کے جراثیم یا تو زمین میں موجود ہوتے ہیں یا بیج کے ساتھ چمٹے ہوتے ہیں لہٰذا کاشتکار اس کے انسدادکیلئے بیج کو پھپھوند زہر تھائیو فینیٹ میتھائل بحساب 2.5گرام فی کلوگرام بیج یا ڈائی فینا کوناذول بحساب 1سی سی فی کلوگرام بیج کے یا کاربینڈا زیم2.5گرام فی کلوگرام بیج کے حساب سے لگا کر کاشت کریں تو اس بیماری کے حملے سے فصل کی مکمل حفاظت ممکن ہے۔
انہوں نے بتایاکہ پتہ مروڑ وائرس کی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے اور اس وقت کپاس کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی بیماری سمجھی جاتی ہے جس میں پتے کی سطح چڑمڑ ہوجاتی ہے،پتے کی نسیں موٹی ہوجاتی ہیں اور پتے کو سورج کے سامنے کرکے دیکھنے پر واضح طورپر دیکھی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پتے کے نیچے نسوں سے چھوٹے چھوٹے پتے نکل آتے ہیں نیز شدید حملے کی صورت میں پتے اوپر کی طرف مڑ کرپیا لے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفید مکھی اس وائرس کو متاثرہ پودوں سے تندرست پودوں پر منتقل کرنے کا باعث ہے لہٰذا سفید مکھی کے حملے کی صورت میں بیماری کا حملہ بھی شدت اختیار کر جاتاہے۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ کپاس کی فصل کے علاوہ اس بیماری کے جراثیم بہت سی دوسری فصلوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پرورش پاتے ہیں لہٰذااس بیماری کے انسداد کیلئے قوت مدافعت رکھنے والی کپاس کی اقسام محکمہ زراعت کے مشورہ سے کاشت کی جائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.