ہری پور، برف بنانے والا کارخانہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرسیل

منگل 27 مئی 2025 18:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ہری پور میں برف بنانے والے کارخانے کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال نے اے ڈی او فرحت خان جدون کے ہمراہ سوات چوک میں واقع برف بنانے والے کارخانے کا دورہ کیا جہاں گزشتہ رات گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا تھا اور فیکٹری سے تمام ورکرز کو رات کو ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارخانے کو موقع پر ہی سیل کر دیا جبکہ منیجرکو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے عدالت طلب کر لیا ہے۔ پیرکی رات مذکورہ کارخانے میں ایمونیا گیس سلنڈر کی لیکج کا واقعہ رونما ہوا تھا جس کی ڈپٹی کمشنر نے شفاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :