جنرل اتھارٹی برائے شماریات،71 فیصد سعودی شہریوں کی عمر 35 برس سے کم

بدھ 28 مئی 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سعوی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے 2024 میں کیے گئے سروے میں کہا گیا کہ مقامی شہریوں کی مجموعی آبادی کا 71 فیصد 35 برس سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔اخبار 24 کے مطابق شماریات اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی آبادی میں اوسط عمر 26.6 جبکہ ایک فرد کی اوسط عمر 23.5 ہے۔

(جاری ہے)

40 لاکھ سے زائد سعودی خاندان مختلف نوعیت کے گھروں میں رہتے ہیں جن میں فلیٹ، زمینی مکان اور ولاز شامل ہیں۔فلیٹوں میں رہائش پذیر سعودی خاندانوں کا تناسب 44.9 فیصد ہے جبکہ 31 فیصد ولاز میں سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔انفرادی خاندان کا تناسب 55.8 فیصد ہے جن کی رہائش فلیٹوں میں جبکہ 16.2 فیصد ولاز میں رہائش پذیر ہیں۔یاد رہے کہ محکمہ شماریات کے گزشتہ برس کیے گئے سروے کے مطابق مملکت میں سعودی شہری 19.6 ملین جب کہ غیرملکیوں کی تعداد 15.7 ملین ہے۔ گزشتہ برس کے نصف تک سعودی عرب کی مجموعی آبادی 35.3 ملین تک پہنچ گئی۔