Live Updates

بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے، فوری الیکشن کا مطالبہ

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ

جمعرات 29 مئی 2025 14:08

بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے، فوری الیکشن کا مطالبہ
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) بنگلا دیش میں نئے الیکشن کا مطالبہ لے کر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آگئی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس سے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بی این پی کی جانب سے یہ ریلی ایسے وقت میں نکالی گئی جب بنگلا دیش کے آرمی چیف کی جانب سے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ سامنے آنے کی خبریں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026 میں ہوں گے۔واضح رہے گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات