مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیلی کمپنیوں کوفنڈنگ روکنے پرنارویجن پارلیمنٹ غورکرے گی

بدھ 28 مئی 2025 14:24

کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)نارویجن پارلیمنٹ میں آنے والے اجلاس میں توقع کی جارہی ہے کہ اسرائیل کے خلاف اس مطالبے کو مسترد کر دیا جائے گا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ناجائز طور پر کام کرنے والی اسرائیلی صنعتوں کے لیے فنڈنگ اور ان کی مصنوعات پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اس امر سے متعلق ایک ذریعے نے بتائی ہے،ناروے کی پارلیمانی فنانس کمیٹی کے ارکان کی اکثریت بظاہر یہ رائے رکھتی ہے کہ صرف ان اسرائیلی کمپنیوں کے لیے ایسے کسی سخت اقدام کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوں۔

ان ارکان کے مطابق خلاف ورزیوں کی مرتکب کمپنیوں کو فنڈز سے متعلق اقدامات کی زد میں لایا جا سکتا ہے۔ جائز قبضے والی جگہ پر قائم کمپنیوں کو نہیں۔

متعلقہ عنوان :