
فرانس اور کوسٹا ریکا کی مشترکہ صدارت میں تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس 9 سے 13 جون کو منعقد ہوگی
بدھ 28 مئی 2025 16:36
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور (ڈی ای ایس اے ) کے سربراہ اور آئندہ سربراہی اجلاس کے سیکرٹری جنرل لی جونہوا نے کہا کہ زمین پر زندگی کی معاونت کا نظام ہنگامی حالت میں ہے۔
انہوں نے اصرار کیا کہ راستہ بدلنے کا ابھی بھی وقت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سمندر کا مستقبل پہلے سے متعین نہیں ہے بلکہ یہ ان فیصلوں اور اقدامات سے تشکیل پائے گا جو ہم اب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 13 جون تک ہونے والی کانفرنس ایک معمول کا اختماع نہیں ہوگی بلکہ اس کا مقصد عالمی برادریوں پر دباو ڈا لنا ہے کہ سمندری زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے اور سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لئے فوری اقدا مات کئے جائیں تاکہ سمندری حیاتیات کو بچایا جاسکے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کارروائی کو تیز کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو تمام شعبوں اور سرحدوں کے پار متحرک کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے 1,500 مندوبین کے ساتھ کوٹ آزور پر 50 سے زیادہ عالمی رہنما متوقع ہیں۔مسٹر لی کے مطابق یہ معاہدہ سمندر کے لیے ایک عمدہ ایکشن پلان کی شکل اختیار کرے گا، ایک مختصر کارروائی پر مبنی اعلامیہ، جس کے ساتھ تجدید شدہ رضاکارانہ وعدے ہوں گے۔ اس کانفر نس میں سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے ردعمل کا جائزہ کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
سعودی عرب ، سیاحتی شہر ابھا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ، ایک شدید زخمی
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.