سچی محبت سے پہلے خود کو سنوارنا لازم ہے، انمول بلوچ

اپنے جذباتی زخموں کا علاج کرنا اور خود سے مطمئن ہونا لازمی ہے

جمعرات 29 مئی 2025 14:06

سچی محبت سے پہلے خود کو سنوارنا لازم ہے، انمول بلوچ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون انمول بلوچ کا ماننا ہے کہ سچی محبت سے پہلے خود کو سنوارنا لازم ہے۔انمول بلوچ نے اپنے منفرد انداز اور صاف گوئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی رشتے میں قدم رکھنے سے قبل سب سے ضروری بات یہ ہے کہ انسان سب سے پہلے خود کی دیکھ بھال کرے۔

(جاری ہے)

آن لائن پلیٹ فارم پر گفتگو کے دوران جب ان سے ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر سوال کیا گیا، تو انہوں نے وضاحت کی کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور اگر مستقبل میں کوئی خاص اعلان ہوگا تو وہ خود مداحوں کو ضرور آگاہ کریں گی۔

تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ اچھے تعلقات کے لیے پہلے اپنی ذہنی اور جذباتی حالت کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے، خود کو سمجھنا، اپنے جذباتی زخموں کا علاج کرنا اور خود سے مطمئن ہونا لازمی ہے تاکہ آپ اپنے ساتھی کے ساتھ مضبوط اور صحت مند رشتہ قائم کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے اصلی وجود کے ساتھ سچے رہنا چاہیے، کیونکہ یہی بات لوگوں کو آپ کی طرف کھینچتی ہے۔ کبھی بھی کسی اور کی نقل کرنے یا جعلی تاثر پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :