Live Updates

ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ

ہفتہ 23 اگست 2025 12:28

ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی حس مزاح سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔نجی ٹی وی کے ایک شو میں دانش تیمور کی وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وہ ہر نسل کا کرش ہے،وہ میری والدہ کا بھی کرش ہے۔عتیقہ اوڈھو نے مذاقاً کہا کہ اگر کوئی مجھے کسی ڈرامے میں دانش کی ہیروئن ہی بنا دے، بڑی عمر کی خاتون اور جوان لڑکے کی عشق کی کہانی تو ہوتی ہیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اگر مجھے دانش کی ہیروئن نہیں بنارہے ہیں تو مجھے دانش کی ماں ہی بنا دیں۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران نادیہ خان اور مرینہ خان بھی موجود تھیں، جنہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات پر قہقہے لگائے۔مرینہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر دانش تیمور اور عتیقہ اوڈھو کی رومانوی جوڑی ڈرامے میں دکھائی گئی تو طوفان آجائے گا۔نادیہ خان نے کہا کہ لوگ طرح طرح کے کمنٹس کریں گے اور تنقید کی نہ رکنے والی بارش شروع ہوجائے گی،جس پر مرینہ خان نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اسے ایک کہانی کہا جاتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر عتیقہ اوڈھو کی یہ بات تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح بھی ان کے مزاحیہ شکوے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات