بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 23 اگست 2025 17:53

بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے نیشنل کرائم ایجنسی نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کر دیا، جہاں عدالت نے ان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈکی بھائی کو مزید 5دن کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ اس دوران ایف آئی اے تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ڈکی بھائی کو ضلع کچہری سے واپس لے گئی، جہاں انہیں دوبارہ تحویل میں رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو بیٹنگ ایپ کی مبینہ پروموشن اور الیکٹرانک کرائمز کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :