فٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

جمعرات 29 مئی 2025 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) فٹ وئیرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 149.044ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 141.34ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 18.019ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 16.51ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 17.20ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں فٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو166.87ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں لیدرفٹ وئیرزکی کی برآمدات کاحجم 122.46ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 112.27ملین ڈالرتھا، اسی طرح دیگرفٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 26.021ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28.32ملین ڈالرتھا،مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کینوس فٹ وئیرزکی برآمدات کاحجم 0.562ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.749ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :