چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا ضلع بنوں کا دورہ، ڈپٹی کمشنر آفس میں نئے میٹنگ روم کا افتتاح

جمعرات 29 مئی 2025 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر میں جمعرات کے روز نئے تعمیر شدہ میٹنگ روم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آمین اللّٰہ خان، اور شمس الزماں، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس بی، اسسٹنٹ کمشنر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے مختلف محکموں کے مقامی سربراہان سے انکے کارکردگی انتظامی امور، عوامی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق معاملات پر تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سہولیات و ریلیف دینے کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :