عادل رشید اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے مسلم برطانوی کرکٹر بن گئے

37 سالہ لیگ سپنر نے یہ سنگ میل ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 مئی 2025 11:03

عادل رشید اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے مسلم برطانوی کرکٹر بن گئے
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2025ء ) تجربہ کار لیگ سپنر عادل رشید نے جمعرات کو ایک اہم سنگ میل عبور کیا کیونکہ وہ 150 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے نویں کھلاڑی بن گئے۔
37 سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا۔
اس کے نتیجے میں عادل رشید ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے انگلینڈ کے لیے 150 سے زیادہ ون ڈے کھیلے جن میں این مورگن، پال کولنگ ووڈ، جیمز اینڈرسن، جوس بٹلر، جو روٹ، ایلک سٹیورٹ، ایان بیل اور ڈیرن گف شامل ہیں۔


انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے میچز

این مورگن - 225 میچ

پال کولنگ ووڈ - 197 میچ

جیمز اینڈرسن - 194 میچ

جوس بٹلر – 188 میچ

جو روٹ – 178 میچ

ایلک سٹیورٹ – 170 میچز

این بیل - 161 میچ

ڈیرن گف – 158 میچ

عادل رشید – 150 میچز

2009ء میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عادل رشید نے فارمیٹ میں 32.82 کی اوسط سے 215 وکٹیں حاصل کیں اور 2017ء میں آئرلینڈ کے خلاف 5/27 ان کے بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ انگلینڈ کے صرف تین باؤلرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 200 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ صرف جیمز اینڈرسن (269) اور ڈیرن گف (234) سے پیچھے ہیں۔
دریں اثناء مذکورہ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 400/8 کا بڑا مجموعہ بنا لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز جیکب بیتھل 53 گیندوں پر 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بین ڈکٹ (60)، ہیری بروک (58) اور جو روٹ (57) نے بھی نمایاں باریاں کھیلیں۔

متعلقہ عنوان :