ریٹائرمنٹ لے لوں‘ روہت شرما کے سوال پر رشبھ پنت نے جواب دے دیا

ہفتہ 16 اگست 2025 12:45

ریٹائرمنٹ لے لوں‘ روہت شرما کے سوال پر رشبھ پنت نے جواب دے دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)بھارتی کپتان روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے سوال پر ساتھی کرکٹر رشبھ پنت نے جواب دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ویڈیو میں رشبھ پنت سے روہت شرما نے سوال کیا کہ ’ریٹائرمنٹ لے لوں ‘دونوں کھلاڑیوں کا دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں رشبھ پنت، شبھمن گل، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا فتح کا جشن منانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔اس دوران روہت شرما نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ ’ریٹائرمنٹ لے لوں کیا ‘ پھر خود ہی کہنے لگے ’ہر بار جیتیں گے تو ہر بار تھوڑی ریٹائرمنٹ لیتا رہوں گا۔‘رشبھ پنت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ کھیلیں‘۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔