Live Updates

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا سیاسی ضرورت ہے،فرانسیسی صدر

غزہ میں صورتحال بہتر ہونے تک اسرائیل کے خلاف موقف سخت ہونا چاہیے،گفتگو

جمعہ 30 مئی 2025 13:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعے کو کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے مناسب عمل نہ کرے تو یورپی ممالک کو اس کے خلاف اپنا اجتماعی مقف سخت کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ جیسا کہ غزہ میں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران پر اسرائیل پر بین الاقوامی دبا بڑھا ہے تو میکرون نے کہا، اگلے چند گھنٹوں اور دنوں میں کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شرائط کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف ایک اخلاقی فرض بلکہ ایک سیاسی ضرورت ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :