ناظم اعلیٰ جنگلات ملک اسد محمود کی ہدایت کی روشنی میں شعبہ رینج لینڈ متحرک

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ناظم اعلیٰ جنگلات ملک اسد محمود کی ہدایت کی روشنی میں شعبہ رینج لینڈ متحرک بالائی علاقوں میں پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے تالاب بنانے کا عمل جاری ہے مال مویشی کو پانی کی سہولت میسر ہونے کے ساتھ قدرتی چشموں کو بحال رکھنے میں مدد ملے گی بکر والوں سے نو لاکھ روپے ٹیکس وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروایا گیا ہے ہنوز یہ سلسلہ جاری بھی ہے۔

(جاری ہے)

رینج لینڈ علاقوں کی بہتری کے لئے گھاس بھی لگایا جا رہا ہے جس میں لوریم اور فسٹوکا قابل ذکر ہیں رینج لینڈ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات بھی کی گئی ہیں فاریسٹ آفیسر ایاز اعوان نے نوسیری پٹہکہ شھید گلی اور دیگر مقامات پر بھر ہور انداز میں متحرک ہے دس رکنی ٹیم خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ایاز اعوان نے حکام بالا کی ہدایت پر رینج لینڈ کو منافع بخش بنانے کے لئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے محکمہ جنگلات پر عوام کا اعتماد بڑھایا جا رہا ہے مقامی کمیونٹی کی شرکت بھی یقینی بنائی گئی ہے بالائی علاقوں میں تالاب بنانے کے عمل کو عوام میں زبردست پزیرائی ملی ہے اور لوگوں کی طرف سے بھر پور سراہا جا رہا ہے۔

مال مویشی کے لئے گھاس کھانے کے اقدامات کو بھی عوام میں پسند کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :