ًقابض اسرائیلی فوج کے العودہ اسپتال کے قریب خودکش روبوٹ دھماکے، اسپتال بند کرنے کا حکم

جمعہ 30 مئی 2025 21:47

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)قابض اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں قائم العودہ اسپتال بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ شام شمالی غزہ کے علاقے تل الزعتر میں واقع العودہ اسپتال کے گرد اسرائیلی فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹ دھماکوں سے اڑا دیے اور اس دوران شدید گولہ باری بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کا یہ اقدام اسپتال خالی کروادینے کے حکم کے فوری بعد دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب العود اسپتال میں عملے کی جانب سے جلدی جلدی زخمیوں اور مریضوں کی منتقلی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسپتال میں اب بھی 13مریضوں سمیت 97 افراد موجود ہیں۔واضح رہے کہ شمالی غزہ میں العودہ اسپتال وہ آخری اسپتال ہے جو کسی حد تک کام کررہا ہے کیوں کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج انڈونیشی اور کمال عدوان اسپتالوں کو مکمل بند کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :