ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)انورعلی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی،ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل،، پی پی ایچ آئی عبدالسلام،پاپولیشن کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران صحت کے مختلف مراکز میں عملے کی غیر حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے جبکہ بعض کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی گئی۔اجلاس میں مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) میں واقع قبضہ شدہ سرکاری کوارٹرز کے معاملات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر ان کوارٹرز کو واگزار کرانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انورعلی کاکڑ نے تمام محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :