۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کے چوتھے دن 10جون عظیم الشان جلسہ عام زیارت کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا

ہفتہ 31 مئی 2025 22:20

ن* پشین +چمن +قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین، ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ خان کے ضلعی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کے چوتھے دن 10جون کو سہہ پہر 3بجے ایک عظیم الشان جلسہ عام زیارت کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب فرمائینگے۔

پارٹی کے سیاسی ، جمہوری کارکنان جلسہ عام کی مکمل تیاری کرتے ہوئے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں اور اس دن ضلع زیارت پہنچنے پر پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی بجاء طور پر یہ امید کرتی ہے کہ ضلع زیارت کے سیال ، غیور عوام جلسہ عام میں شرکت کرکے ملک ، پشتونخوا وطن ، صوبے ، خطے اور دنیا کی جاری حالات اور صورتحال پر محمود خان اچکزئی کے خیالات سے آگاہی حاصل کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلع پشین کے سیکرٹری عمر خان ترین ودیگرضلع ایگزیکٹیوز، ضلع چمن کے سیکرٹری صحبت خان اچکزئی ودیگر ضلع ایگزیکٹیوز اور ضلع قلعہ عبداللہ خان کے آرگنائزر میروائس خان اچکزئی ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر اکبر خان کاکڑ ودیگر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع زیارت کا جلسہ ملک اور بالخصوص اس پشتون بلوچ صوبے کی موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ پارٹی کارکنان اس کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور اس کے لیے دن رات محنت کرکے جلسہ عام کی کامیابی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور گھر گھر عوام تک پارٹی پیغام پہنچائیں ۔