بائیڈن وائٹ ہائوس کی اپنی الماری میں ہی کھو جاتے تھے، سابق گارڈ

یہ ناقابل یقین بات ہے اور ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے، امریکی سینیٹرکاردعمل

اتوار 1 جون 2025 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سابق امریکی صدر جو بائیڈن طبی حالت کے باعث اکثر خبروں میں رہا کرتے تھے، حال ہی میں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کن دعوی سامنے آیا ہے جسے جان کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جوش ہالی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہاس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔امریکی سینیٹر جوش ہالی نے کہا کہ ایک سیکرٹ سروس اہلکار نے مجھے بتایا کہ بائیڈن وائٹ ہاس کے رہائشی حصے میں صبح کے وقت اپنی الماری کے اندر گم ہو جاتے تھے۔ یعنی امریکہ کا صدر اپنے ہی کمرے میں راستہ تلاش نہیں کر پاتا تھا۔ یہ ناقابل یقین بات ہے اور ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :