حلقہ پی پی-52 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ پُرامن ماحول میں جاری ہے، سیالکوٹ پولیس

اتوار 1 جون 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی-52 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ پُرامن ماحول میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق حلقے کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے سیالکوٹ پولیس کے 2091 افسران و اہلکار پوری جانفشانی، مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد خود بھی پولنگ کے دوران فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ اہلکاروں کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :