مظفرآباد، بنک روڈ تانگہ اسٹینڈ کے فٹ پاتھ بھتہ مافیا کے رحم و کرم پر

تاجروں نے چائے پانی کے عوض فٹ پاتھ الاٹ کروا لئے ، راگیروں کا چلنا محال

پیر 2 جون 2025 15:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) بنک روڈ تانگہ اسٹینڈ کے فٹ پاتھ بھتہ مافیا کے رحم و کرم پر ، تاجروں نے چائے پانی کے عوض فٹ پاتھ الاٹ کروا لئے ، پیدل چلنے والے راگیروں کا چلنا محال ہوگیا، بلدیہ انسپکٹران نے بھتہ کے عوض خاموشی اختیار کر لی ، تاجروں نے تھڑے لگا کر راہ گیروں کا چلنا اجیرن کر دیا ، طلبہ و طالبات ، کم سن بچوں ، بزرگو ں خواتین کا پیدل چلنا ناممکن ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اہلکاران و انسپکٹران نے تاجروں کو کھلی چھوٹ دیدی ، شہریوں کا شدید ردعمل ، فٹ پاتھ سامان کے نیچے جبکہ پیدل راستہ غائب ، پید چلنے والے شہری روڈ کے درمیان سے گزرنے پر مجبور ہیں ، بلدیہ کے انسپکٹران نے مال بنائو پالیسی اختیار کرکے بنک روڈ تانگہ اسٹینڈ کے فٹ پاتھ تاجروں کو الاٹ کردئیے ، راہ گیر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ، رپورٹ کے مطابق شہریوں نے مطالبہ کیا ہیکہ بنک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ سمیت تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں تاجروں نے جو سامان سڑک اور فٹ پاتھوں پر لگایا ہوا ہے کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، ورنہ شہری کسی بھی وقت خود اپریشن کر سکتے ہیں ، پھر بلدیہ حکام کی کیا قدر و قیمت رہے گی ، جب سے شاہ سلطان پل تعمیر ہوا ہے پرانی تانگہ اسٹینڈ روڈ پر مافیا کا راج ہے فٹ پاتھوں پر تاجروں نے ڈیرے جما لئے ہیں پیدل چلنے والے شہری روڈ کے درمیان سے پیدل چلنے پر مجبور ہیں ہم میئر بلدیہ سمیت دیگر ارباب اختیار کی اس جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید سے قبل فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں اور پیدل چلنے میں آسانی میسر آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :