ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان کی نیلم میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

پیر 2 جون 2025 15:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان کی نیلم میں شجر کاری سے قبل نر سریوں کا معائنہ اور شجر کاری کو کامیاب بنانے کا اعادہ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیلم کے دورہ کے دوران محمد شہباز خان نے نیلم پہنچ کرسیری موڑ ، شاہکوٹ ، اٹھمقام ، دواریاں ، شاردہ ، کیل ،سمیاری ، بانڈی ، باٹا ، نگدر ،کناری ، شروگی کے کلوژر ز کا معائنہ کیا ، پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن نیلم سردار نوید انجم موسیٰ نے محکمہ جنگلات کے کلوژر ، نرسریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شجر کاری کے دوران جو بھی پودے لگائے گئے ہیں ان میں سے 80 فیصد پودے کامیابی کی جانب گامزن ہیں ، اور پودوں کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جاتی ہے ، کئی بار آگ لگا کر پودوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم جنگلات عملہ نے اپنے فرائض جانفشانی سے پورے کرتے ہوئے کلوژر کی حفاظت کو ممکن بنایا ہوا ہے اور ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان کا دورہ نیلم اہمیت کا حامل ہے اور اس سے فیلڈ عملہ اور تمام جنگلات ملازم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، نیلم کا علاقوں میں شجر پروری ایک بڑا چیلنج ہے جس کو محکمہ جنگلات کا عملہ بھرپور انداز میں پورا کررہا ہے، اس موقع پر ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان نے مہتم جنگلات تجد ید ڈویژن سردار نوید انجم موسیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کلوژر کی حفاظت اور جنگلات کے کٹائو میں نمایاں کمی پر مبارکبا د دی اور ہرممکن تعاون کی یقین کروائی ۔

(جاری ہے)

آنے والے وقت میں یہ جنگلات دفاعی تحفظ کا کام بھی کرینگے ، مقامی افراد اور خانہ بدوش ان ننھے پودوں کی حفاظت کرکے اپنا قومی فریضہ انجام دیں ، جنگلات کا تحفظ صرف سرکاری ملازمین کا فرض نہیں بلکہ یہ قومی امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :