پسرور، کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 2 جون 2025 16:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت توسیع پسرور چوہدری کامران باجوہ نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور حملے کی شدت سے پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لال بھونڈی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے، جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیں تاکہ مزید پھیلائو کا موجب نہ بن سکے۔

متعلقہ عنوان :