لوگوں نے شادی پر مبارکباد دینے کے بجائے منفی تبصرے کئے، ریحام رفیق

پیر 2 جون 2025 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)اداکارہ ریحام رفیق نے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھے شادی پر مبارکباد دینے کے بجائے منفی تبصرے کئے۔ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریحام رفیق نے بتایا کہ میں شادی کے بعد جتنے بھی لوگوں سے ملی ہوں چاہے وہ شوٹنگ پر ہوں یا رشتہ دار ہوں، ان میں سے شاید ہی کسی نے مجھے میری شادی کی مبارکباد دی ہو یا میری شادی پر اپنی نیک خواہشات پیش کا اظہار کیا ہو۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں نے شادی کی مبارکباد دینے کے بجائے صرف شادی کے بارے میں منفی تبصرے کیے اور میرے سسرال والوں کے بارے میں منفی سوالات کیے۔اٴْنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کسی کے بارے میں کہنے کیلئے کچھ اچھا نہیں ہے تو کم از کم آپ صرف دوسروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔ریحام رفیق نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمارے معاشرے میں شادی کے بارے میں لوگوں کے منفی تبصروں کی وجہ سے نوجوان شادی کرنے سے ڈرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :