سعودی عرب میں حج کے دوران پہلی مرتبہ فائر فائٹنگ اور ریسکیو ڈرون کا استعمال ہو گا

منگل 3 جون 2025 17:33

سعودی عرب میں حج کے دوران پہلی مرتبہ فائر فائٹنگ اور ریسکیو ڈرون کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سعودی سول ڈیفنس کی جنرل ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال پہلی مرتبہ حج سیزن میں آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن کے لیے فالکن نامی ایک ڈرون کو استعمال میں لایا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس اس ڈرون کو خاص طور پر بلند مقامات پر لوگوں کو بچانے اور آگ بجھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈرون ایسے مقامات تک پہنچ سکے گا جہاں عام طور پر جانا مشکل ہوتا ہے۔یہ ڈرون 12 گھنٹے تک بلندی پر رہ کر پرواز کرتے ہوئے اپنا کام کر سکتا ہے۔ اس ڈرون پر 40 کلو گرام تک کا وزن لادا جا سکتا ہے۔ڈرون میں آگ بجھانے کے لیے کثیرالمقاصد نظام نصب ہے جس کے ساتھ لوگوں کو بچانے، کنٹرول کرنے اور ان کی حفاظت کا نظام بھی منسلک ہے۔ڈرون میں تھرمل کیمرے لگے ہوئے ہیں جو حرارت سے منظر کشی کرتے ہیں۔ یہ ڈرون کسی بھی مقام سے لائیو فوٹیج نشر کر سکتا ہے اور اس کا براہِ راست مواصلاتی رابطہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :