Live Updates

نریندر مودی جنگی مجرم ہے، نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار کا تہلکہ خیز بیان

بدھ 4 جون 2025 14:55

نریندر مودی جنگی مجرم ہے، نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار کا تہلکہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جنگی مجرم قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت موقف اپنایا ۔

(جاری ہے)

زوہران مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل، زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت سے ہے۔مامدانی اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی جنگی مجرم کہہ چکے ہیں، نیو میئر، نیو میڈیا فورم میں دیے گئے بیانات نے نیویارک کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات