ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ

منگل 3 جون 2025 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 14.75 ملین ڈالر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.83 ملین ٹن کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔

مئی میں ملک میں 1.53 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال مئی میں 1.39 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں 1.48 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 6.87 ملین ٹن پٹرول ، 6.27 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.68 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں 6.44 ملین ٹن پٹرول، 5.09 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.94 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔\395

متعلقہ عنوان :