کماد کے کاشتکاروں کو گڑوؤں کے تدارک کیلئے فوری دانے دار زہروں کے استعمال اور کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش

منگل 3 جون 2025 17:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) کماد کے کاشتکاروں کو گڑوؤں کے تدارک کیلئے فوری دانے دار زہروں کے استعمال اور کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے توسیعی کارکنان کے مشورے سے مناسب زہروں کااستعمال کریں تاکہ گڑوؤں کے باعث کماد کی فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع نے عدیل احمدنے بتایا کہ کماد کے کاشتکاروں کوفصل کو 10 سے 12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہنا چاہیے تاکہ فصل کو پانی کی کمی نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کرآبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ کماد کو نائٹروجن کھاد کی آخری قسط و تیسری خوراک جون کے آخر ی عشرے میں ڈالی جائے اور اگر کھاد ڈالنے میں تاخیر ہو جائے تو برسات شروع ہونے پر فصل بڑھوتری اورپھوٹ کرسکتی ہے جس سے فصل کے گرنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زیادہ کھاد بھی ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :