Live Updates

پسرور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا پسرور مویشی منڈی کا دو، جانوروں کی امراض کی تشخیص کیلئے فری ویٹرنری قائم کیمپ کا معائنہ کیا

منگل 3 جون 2025 14:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک پسرور عقیل سہیل نے پسرور مویشی منڈی کا دورہ کیا اور جانوروں کی امراض کی تشخیص کیلئے فری ویٹرنری قائم کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ فری سروسز مویشی منڈی میں عید الاضحی تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چچڑ مار سپرے منڈی میں ہر آنے والے جانور پر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ کررہا ہے، علاج معالجہ کی سہولت بھی میسر ہیں جبکہ شہر کے داخلی راستوں پر قائم لائیو سٹاک کا سٹاف ہر آنے جانے والی گاڑی، لوڈرز وغیرہ کو روک کر اس میں موجود جانوروں پر چچڑ کش سپرے کیا جا رہاہے تاکہ جانوروں کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :