مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی کابینہ سیشن 2025-27نے حلف اٹھا لیا

جگرگوشہ سرکار جھاگوی پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں محمد رفیق جھاگوی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا شرکاء تقریب کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش اور نیک تمنائوں کا اظہار

بدھ 4 جون 2025 14:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی کابینہ سیشن 2025-27نے حلف اٹھا لیا ‘جگرگوشہ سرکار جھاگوی پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں محمد رفیق جھاگوی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ‘ تقریب حلف برداری دربار عالیہ غوثیہ دارالعرفان گلستان جھاگ شریف گوجرہ میں منعقد ہوئی ‘تقریب میں انجمن کے جملہ یونٹس کے عہدیداران و کارکنان سمیت عوام نے شرکت کی ‘ نومنتخب کابینہ میں صدر میاں محمد عتیق جھاگوی ، سینئر نائب صدر زبیر الہٰی چغتائی ،محمد افضل نائب صدر اول، چوہدری محمد رفیق نائب صدر دوئم ، محمد سلیم نائب صدر سوئم ، راجہ تنویر مجید سیکرٹری جنرل ، محمد سدھیر اعوان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، ملک اعجاز اعوان جوائنٹ سیکرٹری وصی احمد شیخ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، منظور اعوان چیف آرگنائزر، فیصل رشید ڈپٹی چیف آرگنائزر، شاکر علی ترک سیکرٹری مالیات ،وقاص احمد اعوان ڈپٹی سیکرٹری مالیات ،محمد شبیر کشمیری سیکرٹری نشرو اشاعت، محمد طاہر فرید ڈپٹی سیکرٹری نشرو اشاعت، عاصم سرفراز سیکرٹری امور نوجوانان، اویس مغل ڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان ، میاں محمد حلیم جھاگوی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور، محمد اویس ترک ڈپٹی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور ، خواجہ محمد فاروق چیف کوآرڈینیٹر ، محمد سعید اعوان قانونی مشیر ، اورنگزیب اعوان قانونی مشیر اور احمد بٹ ایڈیشنل سیکرٹری نشر و اشاعت شامل ہیں ‘ تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر جگر گوشہ سرکار جھاگوی زینت مشائخ پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں محمد رفیق جھاگوی ،سجادہ نشین دربار عالیہ جھاگ شریف ضلع نیلم و دربار عالیہ غوثیہ دارالعرفان گلستان جھاگ شریف گوجرہ تھے ‘ حلف برداری تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محمد حلیم جھاگوی نے سرانجام دیئے‘تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کے لئے آپ کو منتخب فرمایا ‘ محبوب کی محفل ہمیشہ محبو ب ہی سجاتے ہیں ‘ اللہ پاک آپ کو ذمہ داریاں نبھانے میں استقامت عطاء فرمائے اور دین کی خدمت کی توفیق عطاء فرمائے ‘ تمام ذمہ داران نماز کی پابندی کریں ‘حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہم سب کے لئے ایک رول ماڈل اور مکمل ضابطہ حیات ہے‘ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور ﷺ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق گزاریں ‘پیارے آقا حضور ﷺ جس کو دین کی خدمت کے لئے پسند فرماتے ہیں اسی کو چنتے ہیں ‘ مہمان خصوصی صاحبزادہ میاں محمد رفیق جھاگوی نے نومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔