Live Updates

پسرور، جانوروں کو ضرورت کے مطابق چارہ ڈالیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، ڈاکٹر عقیل سہیل

بدھ 4 جون 2025 17:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور ڈاکٹر عقیل سہیل نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کیلئے خریدے گئے قربانی کے بکرے اور چھترے کو دانہ یا دیگر اشیا دینے سے گریز کریں، زیادہ مقدار میں دانہ کھلانے کے بعد جب جانور کو پانی مہیا کیاجاتا ہے تو اس سے زیادہ تر جانوروں كو اپھارے کا مسئلہ پیداہو جاتا ہے جس کا بروقت علاج نہ ہونے سے جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ضرورت کے مطابق سبز چارہ دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل جانور کو کچھ کھانے کو مہیا نہ کریں تاکہ قربانی کے وقت جانور کو آسانی سے ذبح کیا جاسکے۔ انہوں نے شہریوں کو عید قربان پر جانوروں کی خریداری کے حوالے سے ہدایت کی کہ وہ چیچڑوں سے پاک تندرست و صاف ستھرا جانور خریدیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت محکمہ لائیو سٹاک کی مفت ہیلپ لائن 080009211 پر رابطہ کریں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :