اداکاری ہرکسی کے بس کی بات نہیں، حریم سہیل

صرف سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر ڈراموں میں موقع مل جانا عام بات ہو چکی اداکاری پیچیدہ اور فطری صلاحیت پر مبنی فن ہے، اداکارہ

بدھ 4 جون 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)اداکارہ حریم سہیل نے ٹک ٹاکرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم سہیل نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر ڈراموں میں موقع مل جانا عام بات ہو چکی ہے، لیکن اداکاری ایک الگ، پیچیدہ اور فطری صلاحیت پر مبنی فن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک بنانا اور اداکاری کرنا دو مختلف دنیا ہیں، ٹک ٹاک پر کسی مخصوص زاویے سے ویڈیو بنائی جاتی ہے، میک اپ کیا جاتا ہے اور لبوں کی ہم آہنگی سے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جبکہ حقیقی اداکاری میں 50 سے زائد افراد کی موجودگی میں مختلف زاویوں سے شوٹنگ کی جاتی ہے اور کیمرہ چہرے کے ہر تاثر کو دکھاتا ہے، وہاں نہ تو زاویے قابو میں ہوتے ہیں نہ ہی وقت۔انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک اندرونی صلاحیت ہے، جو ہر کسی میں نہیں ہوتی، جو افراد سوشل میڈیا سے آ کر اس فیلڈ میں آتے ہیں، انہیں واقعی محنت کرنا پڑتی ہے اگر وہ اس شعبے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو صرف خوبصورتی اور ویوز کافی نہیں ہوتے۔