یورپی یونین بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو ہوا دینا بند کرے، چین

جمعرات 5 جون 2025 11:10

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چین نے فلپائن کو مشورہ دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کا تصور نہ کرے نیز یورپی یونین اس تنازع کو ہوا دینا بند کرے۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات فلپائن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلس کی جانب سے فلپائن کے دورے کے دوران مصروف آبی گزرگاہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں پر تشویش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کا فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے اختلافات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :