Live Updates

آپریشن سندور میں بدترین ناکامی،اپوزیشن نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

آپریشن سندور میں مودی سرکار تنہا جب کہ پاکستان کی حمایت میں ترکی، چین اور آذربائیجان سب کا ساتھ ہے، کانگریس رہنما

جمعہ 6 جون 2025 13:18

آپریشن سندور میں بدترین ناکامی،اپوزیشن نے مودی سرکار پر سوالات کی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی اوراپوزیشن رہنمائوں کے اہم سوالات نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے اور آپریشن سندور میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر بھارتی اپوزیشن رہنماں نے شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی حوالے سے کانگریس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

کانگریس رہنما پون کھیرہ کا کہنا تھا کہ سارے عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کررہے ہیں، مگر کوئی جواب نہیں۔ جو بھی سوال کرتا ہے، اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں مودی سرکار تنہا ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی حمایت میں ترکی، چین اور آذربائیجان سب کا ساتھ ہے۔ مودی سرکار کے آپریشن سندور کے بعد بہادری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

پون کھیر کا کہنا تھا کہ کہیں مودی نے ٹرمپ کو آنکھ اٹھا کر جواب نہیں دیا، نام نریندر، کام سرینڈر۔ یہی حقیقت ہے اس شخص کی جو گزشتہ 11 برس سے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالے بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حمایتیوں نے مودی کو مقدر کا سکندر سمجھا، گیارہ سال بعد فلم نکلی تو نکلا نریندر کا سرینڈر۔ عوام بزدل مودی سے تنگ ہوگئے ہیں، اس کی وجہ سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات