Live Updates

پاکستان نے پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی تجزیہ کار

بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے موثر جواب دیا، مودی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، سوشانت سنگھ

جمعہ 6 جون 2025 14:20

پاکستان نے پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی تجزیہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)معروف بھارتی تجزیہ کار نے آپریشن سندورسے متعلق اہم سوالات کر کے مودی سرکار اور بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

شوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں ہے، حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس نے بھارتی ایئرفورس کے بھاری نقصان کو تسلیم کیا۔بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے پہلے ہی رات میں بھارتی طیارے مار گرائے تھے، طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی میڈیا جنگ کے میدان میں بھی ناکام نظر آیا۔سوشانت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا، بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا پاکستان نے موثر جواب دیا، جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات