Live Updates

روٹ ٹو مکہ پروگرام سے آٹھ ممالک سے 899 پروازیں، 3 لاکھ عازمین مستفید ہوئے

جمعہ 6 جون 2025 14:20

روٹ ٹو مکہ پروگرام سے آٹھ ممالک سے 899 پروازیں، 3 لاکھ عازمین مستفید ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سعودی وژن 2030 کے تحت روٹ ٹو مکہ پروگرام سے حج 2025 کے لیے آٹھ ممالک کے 12 ایئرپورٹس پر تین لاکھ 14 ہزار 337 عازمین حج مستفید ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس پروگرام میں پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکیہ ، مراکش، مالدیپ اور کوٹ ڈیوار شامل ہیں۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرٹنیشنل ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد 889 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد عازمین حج کا خیرمقدم کرنا اور ان کے ممالک سے سفر حج کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے، جس کا آغاز ای ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس سے ہوتا ہے اور طریقہ کار مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔مملکت آمد پر عازمین کو ایئرپورٹ سے بسوں کے ذریعے لے جایا جاتا ہے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سامان ان کی رہائش تک منتقل کیا جاتا ہے۔روٹ ٹو مکہ پروگرام اب ساتویں سال میں ہے جو مملکت کی طرف سے عازمین حج کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے، اس پروگرام پر کئی اداروں کے تعاون سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات